Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کامنیلا میں21ویں مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس سے خطاب

وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کامنیلا میں21ویں مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس سے خطاب


بحرانوں اور تنازعات کے موجودہ دور میں وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے امن کے قیام کی تمام کوششوں کی حمایت کے لیے بات چیت، باہمی احترام اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ آزاد، کھلے، جامع اور اصولوں پر مبنی ہند-بحرالکاہل خطہ کی وکالت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر امن، استحکام اور پیش بینی کو فروغ دینے میں مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے خاص طور پر دنیا بھر میں بحرانوں اور تنازعات کے باعث غذائی اجناس، ایندھن اور کھاد کی سلامتی پر پڑنے والے اثرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تجارتی جہازوں اور جہاز رانوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا، جنہیں بین الاقوامی آبی راستوں میں مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ہندوستان یوکرین اور مغربی ایشیا میں جاری تنازعات کے پرامن حل کی جانب مرکوز تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے امن پسند معاشروں کے لیے دہشت گردی سے لاحق خطرات کو بھی اجاگر کیا۔

مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس کے پلیٹ فارم کے تحت تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے وزیر اعظم نے درج ذیل تجاویز پیش کیں:

I) جہاز رانوں کی حفاظت کا اقدام: مشترکہ تربیت اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا۔

II) مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس کی سائبر جرائم کانفرنس: آن لائن دھوکہ دہی اور سائبر جرائم جیسے سرحد پار جرائم سے پیدا ہونے والے جدید دور کے خطرات سے نمٹنے کے لیے نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی میں اس کانفرنس کا انعقاد۔

III) مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس کا بحری ورثے کا میلہ: لوتھل میں اس میلے کا انعقاد۔

IV) مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس کا یونیورسٹی کانکلیو: مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس میں شامل ممالک کے ساتھ تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے نالندہ میں اس کا انعقاد۔

وزیر اعظم نے جمہوریہ فلپائن کے صدر عزت مآب فرڈیننڈ آر مارکوس کو سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی۔

وزیر اعظم کی مکمل تقریر یہاں [link] ملاحظہ کی جا سکتی ہے:

 

*****

ش ح-ظ الف– ت ع

UR No. 7791