Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ  اعظم نے آرمینیائی پارلیمانی انتخابات میں سوِل کنٹریکٹ پارٹی کی شاندار فتح پر جناب نکول پشینیان کو مبارکباد دی


وزیرِ  اعظم جناب نریندر مودی نے آج آرمینیائی پارلیمانی انتخابات میں سوِل کنٹریکٹ پارٹی کی شاندار جیت پر جناب نیکول پشینیان کو مبارکباد پیش کی۔ وزیرِ  اعظم نے کہا کہ مینڈیٹ دوبارہ حاصل ہونا ، ان کی قیادت اور ویژن پر آرمینیائی عوام کے پائیدار بھروسہ اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ۔

جناب مودی نے کہا کہ وہ  بھارت اور آرمینیا کے درمیان دوستی اور تعاون کے گرمجوشی اور تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’  پارلیمانی انتخابات میں سول کنٹریکٹ پارٹی کی شاندار فتح پر جناب نکول پشینیان کو مبارکباد ۔ مینڈیٹ  کا دوبارہ حاصل ہونا ، آپ کی قیادت اور ویژن پر آرمینیائی  عوام کے پائیدار بھروسہ اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ۔ میں  ، بھارت اور آرمینیا کے درمیان دوستی اور تعاون کے گرمجوشی اور تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے ، آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں ۔

@NikolPashinyan  ‘‘

 

 

*****

) ش ح – ض ر      –  ع ا )

U.No. 8116