پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں ہوئے حادثے پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر اعظم نے ان لوگوں کے تئیں اظہار تعزیت کیا جنہوں نے اس حادثے میں اپنے اعزاء کو کھودیا ہے اور مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرین کو تمام تر ممکنہ تعاون فراہم کر رہی ہے۔
جناب مودی نے اعلان کیا کہ ہلاک ہونے والے ہرایک فرد کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مجروحین کو 50000 روپے دیے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:
’’وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں ہوئے حادثے پر غمگین ہوں۔ ان لوگوں کے تئیں اظہار تعزیت جنہوں نے اپنے اعزاء کو کھو دیا ہے۔ مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کو تمام تر ممکنہ تعاون فراہم کر رہی ہیں۔‘‘
ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ مجروحین کو 50000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم @narendramodi
Saddened by the mishap at the Visakhapatnam Steel Plant. Condolences to those who have lost their loved ones. Praying that the injured recover at the earliest. The local authorities are providing all possible assistance to those affected.
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF…
— PMO India (@PMOIndia) June 8, 2026
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8131
Saddened by the mishap at the Visakhapatnam Steel Plant. Condolences to those who have lost their loved ones. Praying that the injured recover at the earliest. The local authorities are providing all possible assistance to those affected.
— PMO India (@PMOIndia) June 8, 2026
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF…