Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

فلپائن کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان


صدر فرڈینینڈ آر مارکوس جونیئر کی دعوت پر، میں آج منیلا کے دورے پر روانہ ہو رہا ہوں، جہاں 17 نومبر 2026 کو منعقد ہونے والی 23ویں آسیان-انڈیاسمٹ اور 21ویں ایسٹ ایشیا سمٹ میں شرکت کروں گا۔

آسیان ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات بھارت کی ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ کا بنیادی حصہ ہیں اور ہمارے ’مہاساگر‘ وژن میں بھی انہیں مرکزی مقام حاصل ہے۔ صدیوں پرانے تہذیبی روابط پر مبنی ہمارے تعلقات اب ایک متحرک شراکت داری کی شکل اختیار کر چکے ہیں، جس کا دائرہ تجارت، رابطوں، بحری سلامتی، ٹیکنالوجی اور عوام سے عوام کے روابط تک پھیلا ہوا ہے۔

آسیان-انڈیاسمٹ میں، میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ مل کر اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کو مزید آگے بڑھانے اور ترقی، رابطوں اور خوشحالی کے مشترکہ عزائم کو نئی رفتار دینے کے لیے کام کرنے کا منتظر ہوں۔

مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس علاقائی اور عالمی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ میں ہند-بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کے ساتھ خیالات کے تبادلے کا منتظر ہوں۔

میں فلپائن میں مقیم متحرک بھارتی برادری کے افراد سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کا بھی منتظر ہوں، جن کی خدمات ہمارے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ اس دورے سے آسیان کے ساتھ بھارت کی شراکت داری کو نئی توانائی ملے گی اور ایک پُرامن، خوشحال اور مضبوط ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔

****

 (ش ح ۔رک)

U. No.7693