Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بھگوان برسا منڈا کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بھگوان برسا منڈا کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھگوان برسا منڈا کے یومِ پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں انہیں پُرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جناب مودی نے کہا کہ ان کی ناقابلِ تسخیر ہمت، جدوجہد اور مادرِ وطن کے تئیں جذبۂ ایثار و وفاداری ہر نسل کو تحریک دیتی رہے گی۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

’’بھگوان برسا منڈا جی کے یومِ پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ کمپلیکس میں انہیں پُرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کی ناقابلِ تسخیر ہمت، جدوجہد اور مادرِ وطن کے تئیں جذبۂ ایثار ہر نسل کو تحریک دیتا رہے گا۔‘‘

******

ش ح۔ ف ا ۔ م ر

U-NO. 7689