Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا جی کے یوم شہادت پر  انہیں  خراج عقید ت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا جی کے یومِ شہادت پر  انہیں  خراج عقید ت پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے غیر ملکی راج کے خلاف بے مثال جرأت کے ساتھ پانی، جنگل اور زمین کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی۔

جناب مودی نے مزید کہا کہ ان کی پوری زندگی قبائلی برادری کی عزتِ نفس، ثقافت اور حقوق کے تحفظ کے لیے وقف رہی۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ وطن کے لیے سب کچھ قربان کر دینے کی ان کی داستان ہر نسل میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرتی رہے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

“دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا جی کے یومِ شہادت پر میں انہیں نمن پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے پانی، جنگل اور زمین کے تحفظ کے لیے غیر ملکی راج کے خلاف بے مثال جرأت کے ساتھ جدوجہد کی۔ ان کی پوری زندگی قبائلی سماج کی عزتِ نفس، ثقافت اور حقوق کے تحفظ کے لیے وقف رہی۔ مادرِ وطن کے لیے سب کچھ قربان کرنے کی ان کی داستان ملک کی ہر نسل میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرتی رہے گی۔”

********

ش ح۔ع ح۔ ج ا

U-8156