Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ہمہ گیر ترقی اور ملک کی تعمیر کی اہمیت اجاگر کرنے والا سنسکرت کا ایک سُبھاشتم مشترک کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ جب ہمہ جہت ترقی کے نتیجے میں ہر شہری کی زندگی میں مثبت تبدیلی آتی ہے تو اس سے ملک کی ترقی کو نئی رفتار ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی حوصلہ افزا جذبے کے ساتھ ملک مسلسل  ہندوستان کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک سبھاشتم بھی مشترک کیا۔

’’कन्यानां सम्प्रदानञ्च कुमाराणाञ्च रक्षणम्।

राष्ट्रस्य सङ्ग्रहे नित्यं विधानमिदमाचरेत्॥‘‘

یہ سبھاشتم خواتین کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے، نئی نسل کی حفاظت اور اس کی بہترین پرورش کرنے، نیز قوم کے اتحاد، سلامتی، خوشحالی اور مؤثر نظمِ حکمرانی کے لیے مسلسل ضروری انتظامات کرنےکا پیغام دیتا ہے ،جو  ہر عوامی نمائندے کی مستقل اور بنیادی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:

’’جب ہمہ جہت ترقی کے ساتھ ہر ملک کے شہری کی زندگی میں مثبت تبدیلی کو یقینی بنایا جاتا ہے، تو اس سے ملک کی ترقی کو بھی نئی رفتار ملتی ہے۔ اسی حوصلہ افزا جذبے کے ساتھ ہم مسلسل  ہندوستان کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے میں مصروف عمل ہیں۔’’

’’कन्यानां सम्प्रदानञ्च कुमाराणाञ्च रक्षणम्।

राष्ट्रस्य सङ्ग्रहे नित्यं विधानमिदमाचरेत्॥‘‘

 

 

***

ش ح۔م ع ن۔ ش ب ن

U.No.-9863