Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ہر مقصد کے حصول میں لگن، ثابت قدمی اور پُرعزم کوشش کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک سنسکرت سُبھاشتم (حکمت آموز قول) شیئر کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک سنسکرت سبھاشتم(حکمت آموز قول) شیئر کیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ہر مقصد کے حصول کے لیے اخلاص، لگن اور پُرعزم کوشش نہایت ضروری ہے۔

प्रभूतं कार्यमल्पं वा यन्नरः कर्तुमिच्छति।

सर्वारम्भेण तत् कार्यं सिंहादेकं प्रचक्षते।।”

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین کا خواب اب حقیقت بن چکا ہے، جو صاف ستھرا، ماحول دوست اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ نقل و حمل کے نظام کی تعمیر کی جانب ملک کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے اس شاندار کامیابی سے وابستہ تمام افراد کو مبارک باد پیش کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:

آج بھارت کو اپنی پہلی ہائیڈروجن ٹرین ملنے کا خواب شرمندۂ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔ یہ خود کفیل بھارت اور پائیدار ترقی کی سمت میں ایک نہایت اہم اور تاریخی دن ہے۔ میں اس شاندار کامیابی سے وابستہ تمام افراد کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

प्रभूतं कार्यमल्पं वा यन्नरः कर्तुमिच्छति।

सर्वारम्भेण तत् कार्यं सिंहादेकं प्रचक्षते।।

 

 

***

 

( ش ح ۔ م م ۔ م ا )

Urdu.No-66