Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے چنڈی گڑھ میں صحت، تعلیم اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے میں ترقیاتی منصوبوں کے اِفتتاح اور سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب کی جھلکیاں شیئر کیں

وزیرِ اعظم نے چنڈی گڑھ میں صحت، تعلیم اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے میں ترقیاتی منصوبوں کے اِفتتاح اور سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب کی جھلکیاں شیئر کیں


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج چنڈی گڑھ میں ترقیاتی منصوبوں کے اِفتتاح اور سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب کی جھلکیاں شیئر کیں۔ قومی ترقی کے ایک مثالی ماڈل کے طور پر شہر کی منفرد حیثیت کو اُجاگر کرتے ہوئے، جناب مودی نے بہتر طرزِ زندگی میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے اس کی شہرت پر زور دیا۔ خطے پر ماں چنڈی کی الٰہی مہربانی کا اعتراف کرتے ہوئے، انھوں نے اس کی مسلسل، منظم ترقی کے لیے حکم ران انتظامیہ کے غیر متزلزل عزم کی تصدیق کی۔

ایکس پر پوسٹس کے سلسلے میں جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا:

طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے سلسلے میں چنڈی گڑھ کے لوگوں کا جوش نئے جذبے سے بھر دینے والا ہے۔

</center

چنڈی گڑھ کے لوگوں نے صفائی ستھرائی کے سلسلے میں ایک نئی شمع روشن کی ہے۔ میں یہاں کے اپنے اہلِ خانہ کو اس پر خصوصی مبارکباد دیتا ہوں۔ صفائی ستھرائی کی ایسی مہمیں آج ملک کے بہت کام آ رہی ہیں۔

گذشتہ 12 برسوں میں ہماری سرکار نے صحت کی خدمات کے شعبے میں ملک کی صلاحیت کو بڑھایا ہے، جس سے آج لوگوں کو علاج کی بہتر سہولیات مل رہی ہیں۔ ہماری کوششوں کا ایک بڑا نتیجہ یہ بھی ہے کہ بھارت میڈیکل ٹورازم کا ایک اہم مرکز بن رہا ہے۔

بیماریوں کے علاج پر ہی نہیں، روک تھام کی صحت پر بھی ہمارا مسلسل توجہ رہا ہے۔ اس کا بڑا فائدہ ہماری ماؤں-بہنوں اور غریب بھائیوں-بہنوں کے ساتھ ہی متوسط طبقے کو بھی ہو رہا ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U.No. 99