Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے سکم کے ضلع نامچی میں سرنگ منہدم ہونے سے قیمتی جانوں کےزیاں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سکم کے ضلع نامچی میں زیرِ تعمیر سرنگ کے منہدم ہونے سے قیمتی جانوں کے زیاں  پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

 

زیاں  پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

 

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وزیراعظم قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ہر جاں بحق شخص کے قریبی ورثاء کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی، جبکہ ہر زخمی کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

 

 سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا:

 

‘‘سکم کے ضلع نامچی میں زیرِ تعمیر سرنگ کے منہدم ہونے سے قیمتی جانوں کے  زیاں  پر مجھے گہرا دکھ ہے۔ میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

 

وزیراعظم قومی امدادی فنڈ(پی ایم این آر ایف) سے ہر جاں بحق شخص کے قریبی ورثاء کو 2 لاکھ روپے جبکہ ہر زخمی کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔’’

 

 

***

ش ح۔ ع و  ۔رض

23U-2