پی ایم انڈیا
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کا مائیکرو فوڈ پروسیسنگ شعبہ، خاص طور پر خواتین کے درمیان، بنیادی سطح پر کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضمون میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کس طرح سستی مالی سہولت، ٹیکنالوجی، برانڈنگ اور مارکیٹ سے روابط کے ذریعے کاروباری اداروں کو باقاعدہ شکل دے رہی ہے، جس سے مقامی پیداوار کنندگان روزگار فراہم کرنے والے بن رہے ہیں، دیہی معیشتیں مضبوط ہو رہی ہیں اور آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں مدد مل رہی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
ہندوستان کا مائیکرو فوڈ پروسیسنگ شعبہ، خاص طور پر خواتین کے درمیان، بنیادی سطح پر کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔ مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان نے اجاگر کیا ہے کہ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کس طرح سستی مالی سہولت، ٹیکنالوجی، برانڈنگ اور مارکیٹ سے روابط کے ذریعے کاروباری اداروں کو باقاعدہ شکل دے رہی ہے۔ یہ اسکیم مقامی پیداوار کنندگان کو روزگار فراہم کرنے والے بننے، دیہی معیشتوں کو مضبوط بنانے اور آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں مدد دے رہی ہے۔
India’s micro food processing sector is powering grassroots entrepreneurship, particularly among women. Union Minister Shri @iChiragPaswan highlights how the PMFME Scheme is formalising enterprises through affordable finance, technology, branding and market linkages. It is… pic.twitter.com/iyJe7g1xv2
— PMO India (@PMOIndia) July 21, 2026
*****
(ش ح-ش آ- م ذ)
U-240
India's micro food processing sector is powering grassroots entrepreneurship, particularly among women. Union Minister Shri @iChiragPaswan highlights how the PMFME Scheme is formalising enterprises through affordable finance, technology, branding and market linkages. It is… pic.twitter.com/iyJe7g1xv2
— PMO India (@PMOIndia) July 21, 2026