Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے سنسکرت سُبھاشتم شیئرکیا، جس میں مثالی اور حقیقی معنوں میں بہترین انسان کے اوصاف بیان کئے گئے ہیں


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک سنسکرت سُبھاشتم پیش کیا، جس میں ذاتی، سماجی اور قومی فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے ایک مثالی اور حقیقی معنوں میں بہترین انسان کی صفات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا:

परकार्येषु युक्तात्मा स्वकार्ये क्षिप्रसाधनम्।

सुहृत्कार्येषु निर्वृत्ती राजकार्येषु विक्रमः ।।

 

جو شخص دوسروں کے کام پوری دیانت اور اخلاص کے ساتھ انجام دیتا ہے، اپنے ذاتی فرائض مستعدی اور مہارت سے مکمل کرتا ہے، اپنے دوستوں کے کام بے لوث جذبے سے سرانجام دیتا ہے اور قومی فرائض کی ادائیگی میں اپنی پوری ہمت، جرأت  اور صلاحیت کا مظاہرہ کرتا ہے، وہی حقیقی معنوں میں ایک بہترین اور عظیم انسان ہے۔

 

 

 

*********

 

 

 ش ح۔ک ا۔ش ت

Urdu No-311