Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے لوک مانیہ تلک کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا


وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے آج لوک مانیہ تلک کے یوم پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کی ایک عظیم شخصیت کے طور پر لوک مانیہ تلک نے قوم پرستی کے جذبے کو بیدار کیا اور نسل در نسل لوگوں کو عوامی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ثقافت کو فروغ دینے اور بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط کرنے کے لیے ان کی کوششیں بھی اتنی ہی متاثر کن تھیں۔ جناب مودی نے کہا کہ ان کی تحریروں نے لوگوں میں نیا اعتماد پیدا کیا اور فخر و خودداری کے جذبے کو تقویت بخشی۔

ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا:

لوک مانیہ تلک کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کی ایک عظیم شخصیت تھے، جنہوں نے قوم پرستی کے جذبے کو بیدار کیا اور نسلوں کو عوامی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دی۔ ہماری ثقافت کو فروغ دینے اور بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی کوششیں بھی بے حد متاثر کن تھیں۔ ان کی تحریروں نے لوگوں میں نیا اعتماد پیدا کیا اور فخر و خودداری کے جذبے کو مزید تقویت دی۔

*****

 

UR-416

م ش ح-ظ الف-ع د