Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے دولت مشترکہ کھیلوں2026 میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر بھارتی ویٹ لفٹر بندیارانی دیوی سوروکھائیبم کو مبارک باد دی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دولت مشترکہ کھیلوں2026 میں خواتین کے 58 کلوگرام کے زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ویٹ لفٹر بندیارانی دیوی سوروکھائیبم کو دلی مبارک باد پیش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کامیابی ان کی سخت محنت، پختہ عزم اور ثابت قدمی کا نتیجہ ہے۔

جناب نریندرمودی نے ان کی آئندہ کامیابیوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا:

‘‘ویٹ لفٹنگ میں بھارت کے لیے ایک اور تمغہ! گلاسگو میں منعقدہ دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کے 58 کلوگرام کے زمرے میں ویٹ لفٹنگ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر بندیارانی دیوی سوروکھائیبم پر ہمیں فخر ہے۔ ان کی یہ کامیابی ان کی انتھک محنت، پختہ عزم اور ثابت قدمی کا نتیجہ ہے۔ ہم ان کی آئندہ کامیابی کے لیے دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔’’

#CWG2026”

*********

 ش ح۔م م ع۔ش ت

Urdu No-707