Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کامن ویلتھ گیمز 2026 میں خواتین کے شاٹ پٹ ایف 57 میں طلائی تمغہ جیتنے پر شرمیلا کو  وزیراعظم کی مبارکباد


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026 میں خواتین کے شاٹ پٹ ایف 57 ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے پر شرمیلا کو مبارکباد دی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا سیزن کا بہترین تھرو   بڑی قابل ذکر کامیابی ہے اور کہا کہ اس سے کامن ویلتھ گیمز میں پیرا ایتھلیٹکس گولڈ میڈل کے لیے دو دہائی طویل انتظار کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔

جناب  نریندر مودی نے ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر لکھا ؛

“گلاسگو میں تاریخ رقم ہو گئی ہے!

شرمیلا کو خواتین کے شاٹ پٹ ایف 57 ایونٹ میں طلائی تمغہ اور سیزن کے بہترین تھرو کے لیے بھی مبارکباد ۔ اس قابل ذکر کارکردگی سے کامن ویلتھ گیمز میں پیرا ایتھلیٹکس گولڈ کے لیے دو دہائی طویل انتظار  ختم  ہوا ہے ۔

آئندہ کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات ۔

#CWG2026”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ش ع ۔ ن م۔

U- 727