پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شیروں کے عالمی دن کے موقع پر جنگلاتی حیات سے محبت رکھنے والے تمام افراد کو مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کے عوام کو اس بات پر فخر ہے کہ دنیا میں موجود شیروں کی مجموعی آبادی کا تقریباً70 فیصد حصہ ہندوستان میں پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں شیروں کے تحفظ کی کوششیں فطرت کے ساتھ ہم آہنگی سے زندگی گزارنے کی صدیوں پرانی تہذیبی روایت سے تحریک حاصل کرتے ہیں اور عوام کے اجتماعی عزم سے تقویت پاتی ہیں۔
جناب نریندر مودی نے سائنس پر مبنی تحفظ، مقامی برادریوں کی فعال شمولیت اور پائیدار ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا، جو شیروں کے مؤثر تحفظ کو مزید مستحکم بناتے ہیں۔
جناب مودی نے شیروں کے تحفظ میں اہم رول ادا کرنے والے محکمۂ جنگلات کے اہلکاروں، سائنسدانوں اور جنگلاتی حیات کے تحفظ کے ماہرین کی محنت، لگن اور خدمات کو بھی سراہا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہندوستان مقامی برادریوں کو بااختیار بنانے اور انسانوں اور جنگلاتی حیات کے درمیان ٹکراؤ میں کمی لانے کے لیے پرعزم ہے۔
ایکس پر ایک سلسلہ وار پوسٹس میں جناب مودی نے کہا:
‘‘شیروں کے عالمی دن کے موقع پر جنگلاتی حیات سے محبت رکھنے والے تمام افراد کو مبارک باد۔ ہندوستان کے عوام کو اس بات پر فخر ہے کہ دنیا میں موجود شیروں کی مجموعی آبادی کا تقریباً 70 فیصد حصہ ہمارے ملک میں پایا جاتا ہے۔ ہندوستان میں شیروں کے تحفظ کی کوششیں فطرت کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر زندگی گزارنے کی ہماری صدیوں پرانی تہذیبی روایت سے رہنمائی حاصل کرتی ہیں اور ہمارے عوام کے اجتماعی عزم سے تقویت پاتی ہیں۔ ہم سائنس پر مبنی تحفظ، مقامی برادریوں کی شمولیت اور پائیدار ترقی کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کرتے ہیں، جو شیروں کے تحفظ کو مزید مستحکم بناتے ہیں۔’’
‘‘ہمارے محکمۂ جنگلات کے اہلکاروں، سائنسدانوں اور جنگلاتی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ماہرین کی انتھک محنت اور لگن نے بھی شیروں کے تحفظ میں نہایت اہم رول ادا کیا ہے۔ اسی جذبے کے تحت ہندوستان مقامی برادریوں کو بااختیار بنانے اور انسانوں اور جنگلاتی حیات کے درمیان ٹکراؤ میں کمی لانے کے اپنے عزم پر عہد بستہ ہے۔’’
Greetings to all wildlife enthusiasts on Global Tiger Day. The people of India are proud of the fact that we are home to almost 70% of the global tiger population. India’s tiger conservation efforts are inspired by our centuries-old culture of living in harmony with nature and… pic.twitter.com/OwOSyDDcc7
— Narendra Modi (@narendramodi) July 29, 2026
************
ش ح ۔ش ب۔ش ت
UN-NO-830
Greetings to all wildlife enthusiasts on Global Tiger Day. The people of India are proud of the fact that we are home to almost 70% of the global tiger population. India’s tiger conservation efforts are inspired by our centuries-old culture of living in harmony with nature and… pic.twitter.com/OwOSyDDcc7
— Narendra Modi (@narendramodi) July 29, 2026
The efforts and dedication of our forest personnel, scientists and conservationists have also played a key role in tiger protection. In that spirit, India remains committed to empowering local communities and reducing human-wildlife conflict. pic.twitter.com/hlxEjnBtct
— Narendra Modi (@narendramodi) July 29, 2026