Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے دولت مشترکہ کھیل 2026 میں خواتین کے ڈسکس تھرو مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر سیما کو مبارکباد دی


وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے گلاسگو  دولت مشترکہ کھیل 2026 میں خواتین کے ڈسکس تھرو مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر سیما کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیما نے 58.65 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ یہ تمغہ حاصل کیا۔

جناب مودی نے کہا کہ ان کی کامیابی نے بھارت کا سرفخر سے بلند کردیا ہے اور ملک کے نوجوانوں کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے ان کے مستقبل کے منصوبوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا:

“خواتین کے ڈسکس تھرو مقابلے میں 58.65 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر سیما کو مبارکباد۔ ان کی کوششوں نے بھارت کا سرفخر سے بلند کردیا ہے اور ہمارے ملک کے نوجوانوں کو حوصلہ دیا ہے۔ میری جانب سے انہیں آنے والی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔

#CWG2026

***

ش ح۔ ع و۔ م الف

U. No- 1013