Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے عوامی خریداری میں جی ای ایم کی تبدیلی کے حوالہ سے مرکزی وزیر کا مضمون شیئر کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کا ایک معلوماتی مضمون شیئر کیا، جس میں سرکاری خریداری کے لیے حکومتی ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کی اب تک کی کامیابیوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے شفاف خریداری، زیادہ وسیع شمولیت اور بہتر مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جی ای ایم اسی طرح سرکاری خریداری کے نظام میں تبدیلی لا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو مرکز میں رکھتے ہوئے جی ای ایم پلیٹ فارم نے گزشتہ 10 برسوں کے دوران زیادہ مسابقتی اور جامع نظام تشکیل دے کر کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم خاص طور پر چھوٹی، انتہائی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا:

‘‘شفاف خریداری، وسیع تر شمولیت اور بہتر مواقع… جی ای ایم اسی طرح سرکاری خریداری کے نظام میں تبدیلی لا رہا ہے۔ٹیکنالوجی کو مرکز میں رکھتے ہوئے جی ای ایم پلیٹ فارم نے گزشتہ 10 برسوں کے دوران زیادہ مسابقتی اور جامع نظام تشکیل دے کر کاروبار کرنے میں آسانی کو مزید مضبوط کیا ہے، جس سے خاص طور پر چھوٹی، انتہائی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔

مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کا  اس معلوماتی مضمون کا مطالعہ کریں  اور اب تک کی کامیابیوں کے بارے میں تفصیل سے جانیں۔

******

 

 

ش ح -ظ ا-  ت ع

UR NO. 1801