Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مغربی بنگال کے بیربھوم میں آتشزدگی کے سانحے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مغربی بنگال کے بیربھوم میں آتشزدگی کے سانحے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اپنے عزیزوں کو کھونے والے لوگوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اس حادثے سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

‘‘مغربی بنگال کے بیربھوم میں آتشزدگی کے سانحے میں جانی نقصان کی خبر سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے  لوگوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ زخمی افراد جلد صحت یاب ہوں۔ مقامی انتظامیہ حادثے سے متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہے: وزیر اعظم @نریندر مودی’’

****

ش ح۔۔ ش ت۔ ش ب ن

U-2207