پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 31 اگست 2026 کو بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر جمہوریہ کرغزستان کے صدر عالی جناب سدِر ژاپاروف سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے جمہوریہ کرغزستان کے یومِ آزادی کے موقع پر صدر ژاپاروف کو دلی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اسی روز شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کا افتتاح ہونا اس موقع کو مزید خصوصی اہمیت عطا کرتا ہے۔ انہوں نے 26ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرنے پر بھی صدر ژاپاروف کو مبارک باد دی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور بھارت اور جمہوریہ کرغزستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی معیشتوں کی باہمی تکمیلی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے طلبہ کے تبادلے اور ثقافتی تعاون سمیت عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے روابط پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے جمہوریہ کرغزستان کی صدارت میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاسوں میں بھارت کی بھرپور شرکت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کی نمایاں خصوصیت باہمی احترام، اعتماد اور تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے صدر سدِر ژاپاروف کا گرمجوشی سے استقبال اور مہمان نوازی کرنے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
***
ش ح۔ ک ا۔ اش ق
U.NO.2816
Had a very fruitful meeting with President Sadyr Zhaparov of the Kyrgyz Republic in Bishkek today. Conveyed Independence Day greetings to him and the people of the Kyrgyz Republic. Also congratulated him on their nation’s successful SCO Chairmanship.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 31, 2026
Discussed how to add… pic.twitter.com/RRXq2Y1mKo