Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کو ان کے 100 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لیجنڈری ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کو ان کی 100 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی آواز آسام کی روح اور شمال مشرق کے جذبے کو پورے ملک تک لے گئی ۔  انہوں نے کہا کہ اپنی موسیقی کے ذریعے ڈاکٹر ہزاریکا نے بے شمار لوگوں کے خیالات اور جذبے کو خوبصورتی سے اظہار کیا اور لوگوں کو قریب لایا ۔

جناب مودی نے گزشتہ سال گوہاٹی میں ڈاکٹر ہزاریکا کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے آغاز میں شرکت کو گرمجوشی سے یاد کیا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھوپین دا کی زندگی اور کام نسلوں کو تحریک دیتے رہیں گے ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا :

’’ لیجنڈری ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا جی کو ان کے 100 ویں یوم پیدائش پر یاد کر رہا ہوں ۔ان کی آواز آسام کی روح اور شمال مشرق کے جذبے کو پورے ملک تک لے گئی ۔اپنی موسیقی کے ذریعے انہوں نے بے شمار لوگوں کے خیالات اور جذبے کو خوبصورتی سے اظہار کیا ۔  ان کے گانوں نے لوگوں کو قریب لایا ۔

مجھے  گزشتہ  سال گوہاٹی میں ان کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے آغاز میں شرکت کرنا گرمجوشی سے یاد ہے ۔  بھوپین دا کی زندگی اور کام نسلوں کو تحریک دیتے رہیں گے ‘‘۔

*****

UR No-3147

ش ح- ظ الف- ج