پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں برکس سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب ڈاکٹر مسعود پیزشکیاں سے ملاقات کی۔ دونوں قائدین کے درمیان دو ہفتوں کے دوران یہ دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل دونوں نے 31 اگست کو بشکیک میں منعقدہ ایس سی او سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ ملاقات کی۔
دونوں قائدین نے باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے چنوتی بھرے حالات کے باوجود برکس سے متعلق میٹنگوں میں ایران کی باقاعدہ اور اعلیٰ سطحی شراکت داری کے لیے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے درمیان مضبوطی، اختراع، باہمی تعاون اور پائیداری کا جذبہ پیدا کرنے میں برکس کی صلاحیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے صدر پیزشکیاں کا، برکس کاروباری فورم کے قائدین کے سیشن میں ان کی شرکت کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔
دونوں قائدین نے مغربی ایشیا میں رونما ہوئے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے بھارت کے مسلسل موقف کو دوہرایا کہ تمام تر مسائل کا حل بات چیت اور سفارتکاری سے نکالا جانا چاہئے۔ انہوں نے خطے میں دیر پا امن و استحکام ، آمد و رفت اور تجارت کی آزادی کے تحفظ، اور جہاز رانوں کی سلامتی اور ان کی خیر و عافیت کو یقینی بنانے کے لیے پیہم کوششوں کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
وزیر اعظم نے برکس سمیت کثیر جہتی تنظیموں میں باہمی مفادات سے متعلق موضوعات پر دونوں ممالک کے درمیان پیہم تعاون کی ستائش کی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3333
From Bishkek to Delhi, the productive discussions continue.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 11, 2026
Happy to have met Dr. Masoud Pezeshkian, the President of Iran. This visit is more special because it is his first visit to India.
We talked about the India-Iran friendship. We believe that we should move forward… pic.twitter.com/DtxWuhB9Ba