Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی نئی دہلی میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ابو ظبی  کے ولی عہد سے ملاقات

وزیر اعظم کی نئی دہلی میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ابو ظبی  کے ولی عہد سے ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 12 ستمبر 2026 کو 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے  موقع  پر عالی مرتبت شیخ خالد بن محمد سے ملاقات کی۔

 دونوں رہنماؤں نے بھارت-یو اے ای جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا، جو کہ مضبوط سیاسی، ثقافتی، تجارتی، توانائی اور عوام سے عوام کے  روابط پر استوار ہے۔ انہوں نے جنوری 2026 میں متحدہ عرب امارات  کے صدر عالی مرتبت شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ کامیاب دورہ بھارت اور مئی 2026 میں وزیر اعظم کے دورہ یو اے ای کو یاد کیا۔

 وزیر اعظم نے بھارت کی صدارت میں  منعقدہ برکس میں یو اے ای کی فعال اور تعمیری شرکت کی ستائش کی ۔ رہنماؤں نے بھارت کی صدارت کے دوران برکس کے اندر مثبت نتائج کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک مشترکہ مفادات اور ترجیحات کو آگے بڑھانے اور برکس تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اس پلیٹ فارم کے ذریعے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف  شعبوں میں دوطرفہ رشتوں  میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے اڈیشہ میں 11.5 بلین امریکی ڈالر کے مربوط گرین فیلڈ ایلومینیم پروجیکٹ کی ترقی میں سرمایہ کاری کے لیے یو اے ای کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے اعلان کا  مثبت طور پر ذکر کیا ، جو کہ بھارت کی سب سے بڑی مربوط ایلومینیم سرمایہ کاری ہے۔ توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ اڈیشہ کو عالمی سطح پر ایلومینیم کی  مینوفیکچرنگ  کے مرکز کے طور پر قائم کرے گا۔

دونوں  رہنماؤں نے اس اہم  رول  کا اعتراف کیا جو ‘العماد‘(L’Imad)، یو اے ای کے جدید ترین سوورین  سرمایہ کاری فنڈ کے طور پر، باہمی فائدے کے لیے بھارت-یو اے ای شراکت داری کو مزید گہرا کرنے میں ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے دفاع، خلا، جوہری توانائی، ٹیکنالوجی اور اختراع سمیت اسٹریٹجک اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 اس دورے نے قیادت کی سطح پر باقاعدہ روابط کی روایت اور اس نسلی تسلسل کی توثیق کی جو بھارت اور یو اے ای کے درمیان دیرپا  رشتوں  کی بنیاد ہے۔

 

(ش ح ن  ا)

U.N:3343