Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے صحافی پایل مہتا جی کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحافی پایل مہتا جی کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ پایل مہتاجی  ایک محنتی اور ایک جانفشاں صحافی تھیں جو ہمیشہ زمین سے جڑی رہیں، اور  اپنی رپورٹنگ میں قومی مسائل کی گہری سمجھ لے کر آئیں۔ جناب مودی نے کہا، ’’انہیں ان کی گرمجوشی، رحم دلی اور اپنے آس پاس لوگوں کے ساتھ ان کے ذاتی روابط کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘

جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

پایل جی ایک محنتی صحافی تھیں جو ہمیشہ زمین سے جڑی رہیں، اور اپنی رپورٹ میں قومی مسائل کی گہری سمجھ لے کر آئیں۔

اپنے کام کے علاوہ، انہیں ان کی رحم دلی اور گرمجوشی کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس نے متعدد زندگیوں کو متاثر کیا۔ ان کی اچانک اور غیر متوقع رحلت ازحد افسوسناک ہے۔

میں ان کے کنبے، دوستوں اور ساتھیوں کے تئیں اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ دعا گو ہوں کہ انہیں اس مشکل گھڑی میں صبرو ہمت حاصل ہو۔ اوم شانتی۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3808