Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے گینڈوں کا عالمی دن منایا


وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گینڈوں کے عالمی دن (ورلڈ رائنو ڈے) کے موقع پر شاندار ایک سینگ والے گینڈے کا ذکر کرتے ہوئے  اس کے تحفظ میں پیش پیش رہنے والے  تمام افراد کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا  کہ آسام میں اب دنیا کی گینڈوں کی آبادی کا تقریبا 80 فیصد حصہ موجود ہے اور گینڈوں کے شکار کو ختم کرنے کے لیے کازی رنگا کی کوششوں کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بہار اور مغربی بنگال کے حصوں میں گینڈے یا تو واپس آ گئے ہیں یا ان کا اچھے سے تحفظ کیا جا رہا ہے، جبکہ اتر پردیش کے دودھوا میں گینڈوں کی کامیاب دوبارہ واپسی تاریخ رقم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ رینج ریاستوں میں جانوروں کے تحفظ اور جنگلاتی  حیات کے فعال انتظام کے لیے  لوگوں کے  مستقل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ مزید برآں، ملک میں گینڈوں کی نسلوں کے تحفظ کو آگے بڑھانے کےحوالے سے انہوں نے بتایا  کہ تحفظ، رہائش گاہ کے انتظام، جینیاتی بہتری،اور آبادی کی حرکیات کو سمجھنے کے لیے رینج ریاستوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے ‘پروجیکٹ رائنو’ شروع کیا گیا ہے۔

ایکس  پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے لکھا:

’’گینڈوں کے عالمی دن کے موقع پر، ہم شاندار ایک سینگ والے گینڈے کا ذکر کرہے ہیں اور اس کے تحفظ میں پیش پیش تمام افراد کی ستائش کرتے ہیں۔

آسام میں اب دنیا کی گینڈوں کی آبادی کا تقریباً 80 فیصد حصہ موجود ہے اور گینڈوں کے شکار کو ختم کرنے کے لیے کازی رنگا کی کوششوں کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔

ایک طرف، بہار اور مغربی بنگال کے حصوں میں گینڈے یا تو واپس آ گئے ہیں یا ان کا اچھے سے تحفظ کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف، اتر پردیش کے دودھوا میں گینڈوں کی کامیاب دوبارہ واپسی تاریخ رقم کر رہی ہے۔ یہ رینج ریاستوں میں جانوروں کے تحفظ اور جنگلاتی حیات کے فعال انتظام کی طرف ہمارے لوگوں کے مستقل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

ملک میں انواع کے تحفظ کو آگے بڑھاتے ہوئے، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ تحفظ، رہائش گاہ کے انتظام، جینیاتی بہتری اور آبادی کی حرکیات کو سمجھنے کے لیے رینج ریاستوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع کیا گیا ہے۔‘‘

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ک ح۔ ر ب۔

U-3925