وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوکرین کے صدر عزت مآب جناب ولودومیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفت و شنید کی۔
صدر زیلنسکی نے جاری تنازعے سے متعلق حالیہ پیش رفت کے بارے میں اپنا نظریہ ساجھا کیا۔
وزیر اعظم نے بھارت کے انسانیت پر مرتکز نقطہ نظر کی تصدیق کی اور بھارت کے اس مستقل موقف کا اعادہ کیا کہ تنازعے کا حل بات چیت اور سفارتکاری سے نکالا جانا چاہئے۔ انہوں نے تنازعے کے پرامن حل کے مقصد سے کی جانے والی تمام تر کوششوں میں تعاون دینے کے لیے بھارت کی تیاری کے بارے میں بتایا۔
دونوں قائدین نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفادات کے لیے مختلف شعبوں میں بھارت – یوکرین باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے والے مختلف اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7429
Glad to have had a productive telephone conversation with President Zelenskyy. We reviewed our wide-ranging bilateral cooperation and agreed to further strengthen India-Ukraine ties. I thanked President Zelenskyy for sharing his perspectives on the ongoing conflict, its humanitarian aspects and various efforts to restore peace. Reiterated India’s firm commitment to contributing in every possible way towards a peaceful resolution. @ZelenskyyUA
— Narendra Modi (@narendramodi) November 9, 2026