Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین گیمز کے مردوں کے کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر کوشل دلال، ساحل راجیش جادھو اور گنیش منی رتنم تھیرو مورو کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز کے مردوں کے کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر کوشل دلال، ساحل راجیش جادھو اور گنیش منی رتنم تھیرو مورو کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس تین رکنی ٹیم نے ایک سنسنی خیز فائنل کے بعد طلائی تمغہ اپنے نام کیا اور شاندار درست نشانے بازی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔

جناب مودی نے  ، اِن چمپئن تیر اندازوں کو مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ‘ ایکس  ’ پر پوسٹ کیا:

‘‘ کوشل دلال، ساحل راجیش جادھو اور گنیش منی رتنم تھیرو مورو نے ایشین گیمز کے مردوں کے کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے کے سنسنی خیز فائنل کے بعد طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ ان تینوں نے درست نشانے بازی اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ہمارے چمپئن تیر اندازوں کو مبارکباد۔ مستقبل  میں ان کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات: PM @narendramodi  ’’

*****

(ش ح ۔ ش ب ۔ ع ا)

U.No. 4372