وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے محکمہ ڈاک کی اس تجویز کو منظوری دے دی ہے کہ سولہویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے دوران مالی سال 27-2026 سے 31-20230 تک مرکزی شعبے کی اسکیم ‘املاک کے انتظام کی اسکیم’جاری رکھی جائے۔ اس اسکیم کے لیے پانچ سالہ مدت کے دوران مجموعی طور پر 1,491 کروڑ روپے کا مالیاتی تخمینہ مختص کیا گیا ہے۔
اسٹریٹجک مقصد:
اس اسکیم کا مقصد محکمہ ڈاک کے املاک کے بنیادی ڈھانچے کو جامع طور پر تبدیل اور جدید بنانا ہے۔ اس میں ڈاک خانوں اور رہائشی کالونیوں کی تعمیر، ازسرنو تعمیر، تزئین کاری اور یکساں برانڈنگ کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی تاریخی ڈاک عمارتوں کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ جدید کاری کی یہ حکمت عملی براہِ راست ابتدائی مرحلے میں ترسیل کی خدمات کو تقویت دیتی ہے، مالی شمولیت کو فروغ دیتی ہے اور ملک بھر میں شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی کو بہتر بناتی ہے۔ یہ ڈیجیٹل انڈیا، آتم نربھر بھارت اور وکست بھارت کے وسیع تر وژن سے ہم آہنگ ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے ڈاک نیٹ ورکس میں سے ایک کے طور پر، ہندوستانی ڈاک کا نظام 1.65 لاکھ ڈاک خانوں (دیہی علاقوںمیں 1,49,385 ڈاک خانوں سمیت )پر مشتمل ہے، یہ نظام ڈاک میل کی ترسیل، بینکاری خدمات (پی او ایس بی/آئی پی پی بی)، بیمہ (پی ایل آئی)، آدھار خدمات، ڈاک خانوں میں پاسپورٹ سیوا کیندر اور ڈاک گھر نریات کیندروں (ڈی این کے) کے ذریعے دیہی دست کاروں کی معاونت کے لیے ایک اہم ذریعہ بنا ہوا ہے۔
عمل درآمد کا نظام الاوقات:
اسکیم پر پانچ سالہ مدت کے دوران مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا، جس کا آغاز مالی سال 27-2026 سے ہوگا اور یہ مالی سال 31-2030 تک جاری رہے گی۔
منظور شدہ اسکیم کے اہم اجزا:
*****
( ش ح ۔ م ش۔اش ق)
U. No. 8225