Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین گیمز میں مردوں کے کمپاؤنڈ انفرادی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر گنیش منی رتنم تھیرومورو کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز میں مردوں کے کمپاؤنڈ انفرادی کانسے کے تمغے کے مقابلے میں سخت جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کرنے پر گنیش منی رتنم تھیرومورو کو مبارکباد دی ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ دباؤ کے باوجود غیر معمولی درستگی، قابل ذکر تحمل اور مصمم جذبے کے ساتھ گنیش منی رتنم تھیرومورو نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

وزیر اعظم نے گنیش منی رتنم تھیرومورو کے مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’ایشین گیمز میں مردوں کے کمپاؤنڈ انفرادی کانسے کے تمغے کے مقابلے میں سخت جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کرنے پر گنیش منی رتنم تھیرومورو کو مبارکباد۔ دباؤ کے باوجود غیر معمولی درستگی، قابل ذکر تحمل اور مصمم جذبے کے ساتھ گنیش نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ مستقبل کی کوششوں کے لیے انہیں نیک خواہشات: PM @narendramodi”

***

ش ح ۔ ش ب۔ ج

Uno- 4454