Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین گیمز 2026 میں مردوں کے اسکیف مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر پرنس نوبل اور منو فرانسس کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز 2026 میں مردوں کے اسکیف مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر پرنس نوبل اور منو فرانسس کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی سابقہ کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے پوڈیم پر جگہ بنائی، جو مہارت اور عزم کی بدولت حاصل کی گئی ایک شاندار پیش رفت ہے۔

جناب مودی نے پرنس نوبل اور منو فرانسس کے مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ میں کہا:

’’ایک خاص اور شاندار چاندی کا تمغہ!

ایشین گیمز 2026 میں مردوں کے اسکیف مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر پرنس نوبل اور منو فرانسس کو مبارکباد۔

انہوں نے اپنی سابقہ کارکردگی کو بہتر بنایا اور اس بار پوڈیم پر جگہ بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ واقعی مہارت اور عزم کی بدولت حاصل کی گئی ایک قابل ذکر پیش رفت ہے۔ مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات: PM @narendramodi”

A special and spectacular Silver!

Congrats to Prince Noble and Manu Francis on winning the Silver Medal in the Men’s Skiff event at the Asian Games 2026.

They bettered their previous performances and did well by reaching the podium this time. It has truly been a remarkable…

— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2026

*****

ش ح۔ ش ب۔ ج

uno-4453