پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔
مضمون میں عالمی سیاحتی نقشے پر بھارت کے بڑھتے ہوئے مقام کو اجاگر کیا گیا ہے، جس میں بہتر رابطہ کاری، سیاحوں کے لیے سہولتوں میں بہتری اور ڈیجیٹل رسائی میں آسانی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ ترقی مقامی کاروباری افراد، گائیڈز، دستکاروں اور مقامی برادریوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔
مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاحت کے اگلے مرحلے میں پائیداری کو بنیادی ترجیح دی جارہی ہے۔ اس کے تحت بھارت کے مالا مال ورثے کو اقتصادی مواقع سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لیے بہتر تجربات فراہم کرنے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’مرکزی وزیر @gssjodhpur نے لکھا ہے کہ عالمی سیاحتی نقشے پر بھارت کا ابھرتا ہوا مقام بہتر رابطہ کاری، سیاحتی سہولتوں میں بہتری اور آسان ڈیجیٹل رسائی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ترقی مقامی کاروباری افراد، گائیڈز، دستکاروں اور برادریوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔
سیاحت کے اگلے مرحلے میں پائیداری کو مرکز میں رکھتے ہوئے، بھارت اپنے مالا مال ورثے کو اقتصادی مواقع سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لیے بہتر تجربات بھی فراہم کر رہا ہے۔‘‘
India’s rise on the global tourism map reflects better connectivity, improved tourist facilities and easier digital access, writes Union Minister @gssjodhpur. This growth is opening new opportunities for local businesses, guides, artisans and communities.
With sustainability at… pic.twitter.com/kpyuvIEvnl
— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2026
*****
(ش ح ۔ ض ر۔م ذ)
UR.No. 4448