پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز میں خواتین کے انفرادی گولف مقابلے میں بھارت کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر پرنَوی شرَتھ اَرس کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی شاندار کارکردگی نے ، ملک کو کھیل کا ایک ایسا یادگار لمحہ دیا ہے، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کامیابی سے مزید نوجوان بھارتی اس کھیل کی جانب راغب ہوں گے اور انہیں اعلیٰ ترین مقام حاصل کرنے کی ترغیب ملے گی۔
جناب مودی نے پرنوی شرَتھ اَرس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’ تاریخ کے صفحات میں درج ہونے والی ایک کامیابی!
ایشین گیمز میں خواتین کے انفرادی گولف مقابلے میں بھارت کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر پرنَوی شرَتھ اَرس کو مبارکباد۔ ان کی شاندار کارکردگی نے ملک کو کھیل کا ایک ایسا یادگار لمحہ دیا ہے، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ امید ہے کہ اس کامیابی سے مزید نوجوان بھارتی اس کھیل کی جانب راغب ہوں گے اور انہیں اعلیٰ ترین مقام حاصل کرنے کی ترغیب ملے گی۔ بہت خوب کھیلا! پرنَوی کے لیے نیک خواہشات: PM @narendramodi ‘‘
One for the history books!
Congratulations to Pranavi Sharath Urs on winning India’s first-ever Gold in Women’s Individual Golf at the Asian Games. Her superb finish has given the nation a sporting moment to remember. May this victory draw more young Indians to the game and…
— PMO India (@PMOIndia) October 3, 2026
۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ا ع خ ۔ ر ا )
U.No. 4587
One for the history books!
— PMO India (@PMOIndia) October 3, 2026
Congratulations to Pranavi Sharath Urs on winning India’s first-ever Gold in Women’s Individual Golf at the Asian Games. Her superb finish has given the nation a sporting moment to remember. May this victory draw more young Indians to the game and…