پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز میں مردوں کے 97 کلو گرام زمرے کی فری اسٹائل کشتی مقابلے میں زبردست معرکہ آرائی کے بعد کانسے کا تمغہ جیتنے والے دیپک پنیہ کو مبارکباد دی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ چھ دہائیوں کے بعد، بھارت ایشین گیمز کے مردوں کے 97 کلو گرام زمرے کی فری اسٹائل کشتی میں ایک مرتبہ پھر پوڈیم پر واپس آیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ دیپک پنیہ کی کامیابی بھارتی کشتی کے سفر میں ایک نئے باب کا اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے پنیہ کو مستقبل کے مقابلوں میں مسلسل کامیابیوں کے لیے نیک ترین خواہشات سے نوازا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا؛
’’چھ دہائیوں بعد، بھارت ایشین گیمز میں مردوں کے 97 کلو گرام زمرے کی فری اسٹائل کشتی میں ایک مرتبہ پھر پوڈیم پر واپس آیا ہے!
دیپک پنیہ نے زبردست معرکہ آرائی کے بعد ملک کو کانسے کا تمغہ دلایا، جو کہ بھارتی کشتی کے سفر میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔ انہیں مبارکباد۔ امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے: وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi‘‘
Six decades later, India is back on the podium in the Men’s 97kg Freestyle Wrestling event at the Asian Games!
Deepak Punia has brought home the Bronze after a fiercely contested bout, adding a new chapter to India’s wrestling journey. Congrats to him. May he keep attaining…
— PMO India (@PMOIndia) October 3, 2026
*****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4597