Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین گیمز میں مردوں کے 97 کلوگرام زمرے کے فری اسٹائل کشتی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے دیپک پنیہ کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز میں مردوں کے 97 کلو گرام زمرے کی فری اسٹائل کشتی مقابلے میں زبردست معرکہ  آرائی کے بعد کانسے کا تمغہ جیتنے والے دیپک پنیہ کو مبارکباد دی ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ چھ دہائیوں کے بعد، بھارت ایشین گیمز  کے مردوں کے 97 کلو گرام زمرے کی فری اسٹائل کشتی میں ایک مرتبہ پھر پوڈیم پر واپس آیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ دیپک پنیہ کی کامیابی بھارتی کشتی کے سفر میں ایک نئے باب کا اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے پنیہ کو مستقبل کے مقابلوں میں مسلسل کامیابیوں کے لیے نیک ترین خواہشات سے نوازا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا؛

’’چھ دہائیوں بعد، بھارت ایشین گیمز میں مردوں کے 97 کلو گرام زمرے کی فری اسٹائل کشتی میں ایک مرتبہ پھر پوڈیم پر واپس آیا ہے!

دیپک پنیہ نے زبردست معرکہ آرائی کے بعد ملک کو کانسے کا تمغہ دلایا، جو کہ بھارتی کشتی کے سفر میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔ انہیں مبارکباد۔ امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے: وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi‘‘

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4597