Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ایک مضمون شیئر کیا ہے جس میں  ان کی خدمت، مقصد، پختہ یقین اور حوصلہ  جیسے اقدار کو اجاگر کیا گیا ہے جنہوں نے  25 سا لہ عوامی زندگی کو تشکیل دیا ہے


وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے آج ‘داجی’(جناب کملیش پٹیل) کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں خدمت، مقصد، پختہ یقین اورحوصلہ  جیسے بنیادی اقدار کے تناظر میں وزیراعظم کی عوامی زندگی کے 25 برسوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

داجی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ خدمت کا پختہ جذبہ جناب مودی کے سفر میں ہمیشہ ایک مستقل رہنما اصول کے طور پر موجود رہا ہے، خواہ وہ ان کے ابتدائی دور میں وقف ہو کر کام کرنے کے سال ہوں یا وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کی حیثیت سے ان کی قیادت۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘داجی (جناب کملیش پٹیل) نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 25 سالہ عوامی زندگی کا جائزہ خدمت، مقصد، عزم اور حوصلے کی اقدار کی روشنی میں لیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ خدمت کا جذبہ جناب مودی کے ابتدائی دور سے لے کر وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کی حیثیت سے ان کے سفر تک مسلسل ان کی زندگی کا ایک نمایاں حصہ رہا ہے۔’’

 

*******

) ش ح – م م ع-ش ا )

U.NO- 4752