Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

 وزیراعظم نے ایشین پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر شریشٹی اروڑہ کو مبارکباد دی


 وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز میں خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر شریشٹی اروڑہ کو مبارکباد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ اپنے پہلے ایشین پیرا گیمز میں یہ تمغہ ان کے لیے ایک شاندار آغاز ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ شریشٹی مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی اور انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’اپنے پہلے ایشین پیرا گیمز میں حصہ لیتے ہوئے شریشٹی اروڑہ نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ یہ تمغہ ایک شاندار آغاز ہے اور مجھے یقین ہے کہ شریشٹی مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔ مبارکباد اور نیک خواہشات: وزیراعظم @narendramodi‘‘

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 6372 )