وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج سکھ چین کو ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے جیولین تھرو ایف 55 ایونٹ میں قابلِ ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور عمدہ تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
جناب مودی نے کہا کہ یہ کام یابی ان کی لگن، برسوں کی سخت تیاری اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کا مظہر ہے، اور مزید کہا کہ ان کی یہ کام یابی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے اور مزید کام یابیوں کی راہ ہم وار کرتی ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیرِ اعظم کے دفتر نے شیئر کیا:
”ایشین پیرا گیمز 2026 میں سکھ چین کی قابلِ ستائش کارکردگی! انھوں نے مردوں کے جیولین تھرو ایف 55 ایونٹ میں ایک بہترین تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ یہ کام یابی ان کی لگن، برسوں کی سخت تیاری اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کا مظہر ہے۔ سکھ چین کو قوم کے لیے فخر کا باعث بننے پر میری مبارکباد۔ یہ کام یابی مزید بہت سی کام یابیوں کی راہ ہم وار کرے: وزیرِ اعظم @narendramodi“
Dilip Gavit has delivered an exceptional performance at the Asian Para Games 2026, winning the Gold in the Men’s 100m T47 event with brilliant timing. His electrifying speed and skill have brought immense pride to the nation. Heartiest congratulations to Dilip on this glorious triumph. May he carry this winning momentum in his upcoming endeavours: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 21, 2026
***
(ش ح – ع ا)
U.No. 6449