Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر محمد یاسر کو مبارک باد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز میں مردوں کے شاٹ پٹ ایف 46 مقابلے میں سیزن کی بہترین تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر محمد یاسر کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں ان کا سفر برسوں کی ثابت قدمی، سخت محنت اور مسلسل بہتری لانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس قابل ستائش کارکردگی کے لیے محمد یاسر کو مبارک باد دی اور مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

 

”محمد یاسر نے ایشیائی پیرا گیمز میں نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے مردوں کے شاٹ پٹ ایف 46 مقابلے میں سیزن کی بہترین تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں ان کا سفر برسوں کی ثابت قدمی، سخت محنت اور مسلسل بہتری لانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس قابل ستائش کارکردگی کے لیے محمد یاسر کو مبارک باد اور مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات: وزیر اعظم نریندر مودی (@narendramodi)“

 

 

***

ش ح۔ ف ش ع

U: 6428