Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر سچن کھلاری کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ، ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے شاٹ پٹ ایف 46 مقابلے میں سچن کھلاری کو ایک مرتبہ پھر فاتح بن کر ابھرنے کے لیے اور سیزن کی بہترین تھرو  کے ساتھ اپنا طلائی تمغہ برقرار رکھنے کے لیے مبارکباد دی۔

وزیر اعظم جناب مودی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کامیابی کے ساتھ ٹائٹل کا دفاع کرنا اور مکمل طور پر بھارتی کھلاڑیوں پر مشتمل پوڈیم کی قیادت کرنا ایک غیر معمولی کارنامہ ہے، اور ان کا تسلسل، عزم اور کھیلوں کی مسلسل بہترین کارکردگی واقعی متاثر کن ہے، جناب مودی نے اس مثالی چیمپئن کو ان کے کھیلوں کے سفر میں ایک اور شاندار باب کے اضافے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا:

’’ایک شاندار چیمپئن!

سچن کھلاری ایک مرتبہ پھر ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے شاٹ پٹ ایف 46 مقابلے میں فاتح بن کر ابھرے ہیں، انہوں نے سیزن کی اپنی بہترین تھرو کے ساتھ سونے کا تمغہ برقرار رکھا۔ کامیابی کے ساتھ ٹائٹل کا دفاع کرنا اور مکمل طور پر بھارتی کھلاڑیوں پر مشتمل پوڈیم کی قیادت کرنا ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔ ان کا تسلسل، عزم اور مسلسل کھیلوں کی بہترین کارکردگی واقعی متاثر کن ہے۔ سچن کو ان کے کھیلوں کے سفر میں ایک اور شاندار باب کے اضافے پر دلی مبارکباد: وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi ‘‘

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6427