Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشیائی پیراکھیلوں میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر سنجنا کماری کو مبارک باد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیراکھیلوں میں پیرا بیڈمنٹن کے خواتین کے سنگلز ایس ایل 3 مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے پر سنجنا کماری کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے ان کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آنے والے برسوں میں بھی اسی طرح نمایاں کامیابیاں حاصل کرتی رہیں گی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’سنجنا کماری نے ایشیائی پیرا گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا! خواتین کے سنگلز ایس ایل 3 پیرا بیڈمنٹن مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر ہمیں ان پر فخر ہے۔ امید ہے کہ وہ آنے والے برسوں میں بھی اسی طرح کامیابیاں حاصل کرتی رہیں گی: PM @narendramodi۔‘‘

*****

(ش ح۔ ک ح۔ خ م )

UN.6508