Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ورون سنگھ بھاٹی کو مبارک باد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 42/ٹی 63 مقابلے میں قابلِ ستائش چھلانگ لگاکر چاندی کا تمغہ جیتنے پر ورون سنگھ بھاٹی کو مبارک باد دی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:

’’ورون سنگھ بھاٹی پیرا ایتھلیٹکس میں مسلسل اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں! انہوں نے ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 42/ٹی 63 مقابلے میں قابلِ ستائش چھلانگ لگاکر چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ورون کو ان کی کارکردگی پر میری جانب سے مبارک باد اور مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک تمنائیں: وزیر اعظم @narendramodi ‘‘

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6520