Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کو پی ایم نیتن یاہو کا ٹیلی فون کال  موصول ہوا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب جناب بنجامن نیتن یاہو کا ٹیلی فون کال موصول ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات میں مسلسل پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی حالیہ صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم مودی نے مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کو آگے بڑھنے کا راستہ قرار دیتے ہوئے ہندوستان کے مؤقف کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

*****

(ش ح۔ع ح۔ت ع)

UN.6507