Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

 وزیراعظم نے ایشین پیرا گیمز میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر منیشا راماداس کو مبارکباد دی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے سنگلز ایس یو 5 پیرا بیڈمنٹن مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر منیشا راماداس کو مبارکباد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ مسلسل دوسری بار کانسہ کا تمغہ حاصل کرنا کھیل کے تئیں ان کی مستقل مزاجی اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منیشا کی محنت اور مسابقتی جذبہ واقعی قابل تعریف ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ آنے والے برسوں میں مزید کامیابیاں حاصل کرتی رہیں گی۔

وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’منیشا راماداس کے لیے ایک اور ایشین پیرا گیمز کا تمغہ! ایشین پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے سنگلز ایس یو 5 پیرا بیڈمنٹن مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر منیشا کو مبارکباد! مسلسل دوسری بار کانسہ کا تمغہ حاصل کرنا کھیل کے تئیں ان کی مستقل مزاجی اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کی محنت اور مسابقتی جذبہ واقعی قابل تعریف ہے۔ دعا ہے کہ وہ آنے والے برسوں میں مزید کامیابیاں حاصل کرتی رہیں: وزیراعظم @narendramodi‘‘

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  6513)