Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر بھاونا چودھری اور پوجا جاٹیان کو مبارک باد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز میں خواتین کے ریکرو ڈبلز مقابلے میں ہندوستان کے لیے پہلی بار تمغہ جیتنے اور تاریخی چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر بھاونا چودھری اور پوجا جاٹیان کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ ان کی یہ کامیابی تیر اندازی کے شعبے میں آگے بڑھنے کے خواہش مند بہت سے افراد کے لیے تحریک کا باعث بنے گی۔

 

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

 

”ایشیائی پیرا گیمز میں بھاونا چودھری اور پوجا جاٹیان نے تاریخی چاندی کا تمغہ جیتا!

کھیلوں میں خواتین کے ریکرو ڈبلز مقابلے میں ہندوستان کے لیے پہلی بار تمغہ جیتنے پر اس جوڑی کو مبارک باد۔ ان کی یہ کامیابی تیر اندازی کے شعبے میں آگے بڑھنے کے خواہش مند بہت سے افراد کے لیے تحریک کا باعث بنے گی: وزیر اعظم @narendramodi۔“

**********

ش ح۔ ف ش ع

U: 6595