Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر نتیہ سری سمتی سیون کو مبارک باد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز میں خواتین کے سنگلز ایس ایچ 6 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر نتیہ سری سمتی سیون کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ گزشتہ ایڈیشن میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے بعد اس مرتبہ چاندی کا تمغہ حاصل کرنا ایک شاندار کامیابی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح اپنی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی اور ملک کے لیے مزید اعزازات حاصل کریں گی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’ایشیائی پیرا گیمز میں خواتین کے سنگلز ایس ایچ 6 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر نتیہ سری سمتی سیون کو مبارک باد! گزشتہ ایڈیشن میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے بعد اس مرتبہ چاندی کا تمغہ حاصل کرنا ایک شاندار کامیابی ہے۔ دعا ہے کہ وہ اسی طرح چمکتی رہیں اور ملک کے لیے مزید اعزازات حاصل کرتی رہیں: وزیر اعظم @narendramodi‘‘

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6608