Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

 وزیراعظم نے ایشین پیرا گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر ہرویندر سنگھ اور وجے سندی کو مبارکباد دی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز میں مردوں کے ریکرو ڈبلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر ہرویندر سنگھ اور وجے سندی کو مبارکباد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ دونوں کی شاندار کارکردگی نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور انہوں نے مستقبل کی کوششوں کے لیے دونوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ہرویندر سنگھ اور وجے سندی کی شاندار کامیابی! ایشین پیرا گیمز میں مردوں کے ریکرو ڈبلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر دونوں کو مبارکباد۔ ان کی شاندار کارکردگی نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات: وزیراعظم نریندر مودی۔‘‘

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :6515  )