Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مہارشی والمیکی جینتی کے موقع پر مبارکباد پیش کی


وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے آج مہارشی والمیکی جینتی کے موقع پر سبھی کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مہارشی والمیکی کے نیک خیالات ہندوستانی ثقافت اور ورثے کے بنیادی عناصر رہے ہیں، جو ہر دور میں ملک  کی پرورش اور اسے مالا مال کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کے لیے ان کے انمول پیغامات ہمیشہ ملک کے شہریوں کے لیے مشعل راہ کا کام کرتے رہیں گے۔

 جناب  مودی نے آج ایک سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا، جس میں مہارشی والمیکی کی گہری ہمدردی کو اجاگر کیا گیا، جس نے پہلے شلوک کو جنم دیا اور رامائن کی بنیاد رکھی۔

ایکس  پر پوسٹس کی ایک سیریز میں، وزیر اعظم نے شیئر کیا:

“आप सभी को महर्षि वाल्मीकि जयंती की असीम शुभकामनाएं। उनके सद्विचार भारतीय संस्कृति और विरासत के मूल तत्व रहे हैं, जो हर युग में राष्ट्र को पुष्पित-पल्लवित करते रहेंगे। मानवता के लिए उनके अनमोल संदेश देशवासियों के लिए सदैव पथ-प्रदर्शक बने रहेंगे।“

आप सभी को महर्षि वाल्मीकि जयंती की असीम शुभकामनाएं। उनके सद्विचार भारतीय संस्कृति और विरासत के मूल तत्व रहे हैं, जो हर युग में राष्ट्र को पुष्पित-पल्लवित करते रहेंगे। मानवता के लिए उनके अनमोल संदेश देशवासियों के लिए सदैव पथ-प्रदर्शक बने रहेंगे।

Narendra Modi (@narendramodi) October 26, 2026–

तामभ्यगच्छद्रुदितप्रवादात्कविः कुशेध्माहरणाय यातः।’’

‘‘निषादविद्धाण्डजदर्शनोत्थः श्लोकत्वमापद्यत यस्य शोकः॥

جب مہارشی والمیکی کشا گھاس اور قربانی کے لیے ٹہنیاں جمع کرنے گئے تو انہوں نے مادہ کرونچ پرندے کی درد بھری پکار سنی۔ ان کے پاکیزہ دل میں بیدار ہونے والے رحم و کرم نے ایک شلوک کی صورت میں اظہار پایا۔ یہی شلوک رامائن کی بنیاد بنا، جو سب کچھ جاننے والے مہارشی والمیکی کی شفقت، مساوات، تپسیا اور حکمت کی عکاسی کرتا ہے۔

*****

ش ح-ظ الف– ش ب ن

UR No. 6672