Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم بستر میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائیں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی چھتیس گڑھ کے بستر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ بہادر سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائیں گے اور ان کی قربانیوں، بے لوث خدمات اور ملک کے تئیں غیر متزلزل لگن کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بستر، جو کبھی نکسل ازم سے متاثرہ علاقہ تھا، اب وہاں ترقی و خوش حالی کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔

جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’میں اپنے بہادر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے بستر جا رہا ہوں۔

یہ وہ علاقہ ہے جہاں کبھی نکسل ازم کا غلبہ تھا، لیکن اب وہاں ترقی و خوش حالی فروغ پا رہی ہے۔

میں اپنے بہادر سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں، بے لوث خدمات اور ملک کے تئیں غیر متزلزل لگن کو سلام پیش کرنے جا رہا ہوں۔

दीपावली के पावन अवसर पर बस्तर जा रहा हूं।

कल तक जहां नक्सलियों का कहर था वहां आज विकास की बहार है।

वीर जवानों, उनके बलिदान, त्याग और तपस्या को नमन करने जा रहा हूं।”

 

******

ش ح۔ ف ا ۔ م ر

U-NO. 7390