Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے غیر جانب داری، بے  لوث اور انصاف پسندی کی خوبیوں کو اجاگر کرنے والا سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا ہے، جس میں حقیقی معنوں میں نیک سیرت انسانوں کی خوبیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس اشلوک میں تمام مخلوقات  کے ساتھ یکساں سلوک کرنے، ذاتی خواہشات اور غصے سے خود کو آزاد رکھنے اور انصاف کے راستے سے کبھی نہ بھٹکنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

سنسکرت سبھاشتم شیئر کرتے ہوئے جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

“समाः सर्वेषु भूतेषु कामक्रोधविवर्जिताः।

न्यायमार्गं न मुञ्चन्ति ते वै सत्पुरुषाः स्मृताः।”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ت ف۔ن م۔

U-7402