Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے صدر ولودومیر زیلنسکی سے گفت و شنید کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوکرین کے صدر عزت مآب جناب ولودومیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفت و شنید کی۔

صدر زیلنسکی نے جاری تنازعے سے متعلق حالیہ پیش رفت کے بارے میں اپنا نظریہ ساجھا کیا۔

وزیر اعظم نے بھارت کے انسانیت پر مرتکز نقطہ نظر کی تصدیق کی اور بھارت کے اس مستقل موقف کا اعادہ کیا کہ تنازعے کا حل بات چیت اور سفارتکاری سے نکالا جانا چاہئے۔ انہوں نے تنازعے کے پرامن حل کے مقصد  سے کی جانے والی تمام تر کوششوں میں تعاون دینے کے لیے بھارت کی تیاری کے بارے میں بتایا۔

دونوں قائدین نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفادات کے لیے مختلف شعبوں میں بھارت – یوکرین باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے والے مختلف اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:7429